نئی دہلی 26مئی (آئی این ایس انڈیا) عفریتی جیت کے بعد نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر اپنی دوسری مدت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ 17 ویں لوک سبھا کا پہلا پارلیمنٹ سیشن 5 جون سے شروع ہو سکتا ہے۔ پہلا سیشن 5 سے 15 جون تک چلنے کا امکان ہے۔ اس میں تمام ممبران پارلیمنٹ کو اسپیکر کی طرف سے حلف دلایا جائے گا۔اسپیکر سب سے سینئر رہنما (عمر میں سب سے زیادہ) کو منتخب کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد لوک سبھا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ لوک سبھا میں روایت رہی ہے کہ اسپیکر کے عہدے پر بنچ کا رہنما اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر اپوزیشن جماعتوں کے کسی رہنما کو بنایا جاتا ہے۔
بتا دیں کہ ہفتہ کو نریندر مودی کو این ڈی اے کے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ نئے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں کے درمیان نریندر مودی نے 75 منٹ کی تقریر کی تھی جس کے بعد این ڈی اے کے رہنماؤں نے صدارتی محل جاکر حمایتی خط صدر جمہوریہ کو سونپا تھا۔